شہید کانسٹیبل کی قبر پرپولیس ٹیم کی حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

شہید کانسٹیبل کی قبر پرپولیس ٹیم کی حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) شہید کانسٹیبل محمد عظیم کی 17 ویں برسی کے موقع پر پولیس ٹیم نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تفصیل کے مطابق کانسٹیبل محمد عظیم نے 26 اکتوبر 2007کو ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مجرموں کی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر انسپکٹر مبارک علی کی قیادت میں ٹیم قبرستان پہنچی جبکہ شہید کانسٹیبل بادامی باغ کے ایک قبرستان میں مدفون ہیں پولیس ٹیم کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ شہیدِ کے بڑے بھائی کی موجودگی میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسکے ساتھ شہید کی والدہ کو ویلفیئر فنڈز برائے شہداءکے تحت فنڈز بھی دئیے گئے ۔ 

مزید :

علاقائی -