قصور، مختلف مقامات سے 2 لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء

قصور، مختلف مقامات سے 2 لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)چار مختلف مقامات سے دو لڑکیوں سمیت چار افراد کو اغواءکرلیاگیا تفصیلات کے مطابق کانویں ملیاں کے رہائشی اصغر علی ولد کرم دین ڈوگر نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر کو بتایا کہ میری 17سالہ بیٹی(ر)گھر میں اکیلی تھی کہ گگہ سرائے کا رہائشی محمد سلیم ولد نیامت علی ڈوگر آیا اورمیر ی بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغواءکرکے لے گیا،کانویں ملیاں کے رہائشی محبوب احمد مئیونے پولیس تھانہ صدر پھولنگر کو بتایا کہ میری 18سالہ بیٹی (الف) گھر میں موجود تھی کہ کانویں ملیاں کا رہائشی خالد حسین ولد سلام مئیو آیا اور میری بیٹی کو اغواءکرکے لے گیا،بستی قادرآباد کے رہائشی محمد رشید ولد محمد دین نے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایا کہ میرا 15سالہ بٹیا محمد عثمان گھر سے پڑھنے کے لیے گیا جسے کسی نامعلوم ملزم نے اسے اغواءکرلیا پولیس کے مطابق ظہیرآباد کالونی چونیاں کے رہائشی محمد ارشد کا 12سالہ بیٹا حسنین گھر سے مدرسہ پڑھنے کے لیے گیاجسے کسی نے اغواءکرلیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -