فلسطین سے اظہار یک جہتی،اذان سمیع خان کا البم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

   فلسطین سے اظہار یک جہتی،اذان سمیع خان کا البم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے اپنے میوزک البم کی ریلیز کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اذان سمیع خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی نوٹ پوسٹ کیا جس میں ا_±نہوں نے 30 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے اپنے نئے میوزک البم کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان کیا۔اذان سمیع خان نے کہا کہ “میں جب بھی کوئی گانا تیار کرتا ہوں تو میرا مقصد، ا_±س گانے کے ذریعے محبت پھیلانا ہوتا ہے لیکن ابھی اس وقت جو د_±نیا کی موجودہ صورتحال ہے، ا_±س میں محبت کا جشن منانا مناسب نہیں ہے”۔

مزید :

کلچر -