پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے فلیگ شپ پروگرام 'بی سپلائر 'متعارف کردیا

    پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے فلیگ شپ پروگرام 'بی سپلائر 'متعارف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پاکستان ٹوبیکوکمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی)نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں'بی سپلائر فور اے بیٹر ٹوموروٹوگیدر'کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں اپنا فلیگ شپ پروگرام 'بی سپلائر'متعارف کردیا ہے جس کا بنیادی مقصد سپلائرز جانب سے متعارف کی جانے والی جدت کے ذریعے کمپنی کے پائیداری کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے۔ کانفرنس کے دوران کمپنی نے اپنی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) رپورٹ بھی متعارف کر دی جو کمپنی کے پائیدار کاروباری اطوار کے عزم کا بہترین اظہار ہے۔ 'بی سپلائر فور اے بیٹر ٹوموروٹوگیدر'کانفرنس میں متعلقہ صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی جنھوں نے ملک بھر کے 20 سے زائد سپلائرز کی جانب سے پائیدار پیکجنگ اور مرچنڈائزنگ، زراعت ، صارف کی شمولیت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں جدیدیت کی نمائش کی۔کانفرنس میں سپلائرز کو درپیش مسائل اور ان کی پیش رفت پر بات کرنے کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کیلئے بھی بہترین تجربہ گاہ کا کردار ادا کیا جس سے انھیں سیکھنے کا موقع ملا کہ کیسے روایتی کاروباری طریقوں میں جدت لائی جا سکتی ہے۔ایسے پلیٹ فارمزحقیقی اور پائیدار ایکو سسٹم کیلئے کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

 اور ساتھ ہی کاروباروں اور سپلائرز دونوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -