سکھر_©: فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے معذور اتحاد کی ریلی 

    سکھر_©: فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے معذور اتحاد کی ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت اور اسکے حمایتی امریکہ کے خلاف معذور اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت سید کفایت علی شاہ ،طالب ملاح ،مشتاق احمد،اکبر منگی،فقیر محمد ڈریھیو،ملہار کھوسو ،،حافظ نصیر احمد و دیگر کے مظاہرہ کیا اور اسرائیل اور فلسطین کے خلاف شدید نعریبازی کی معذور افراد نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر رہنما?ں کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے جو برسوں سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے جہاں اسرائیل نے فلسطین میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے وہیں اس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے رہنما?ں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، رہنماو_¿ں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کے باوجود ہم اس بیان کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں کہ امریکہ اس کی جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے۔امت مسلمہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے موقف کو درست سمجھا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے پوری قوم سمیت معذور اتحاد بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی آزادی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔