کراچی: مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

  کراچی: مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں نے گولیاں مار کے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا، بولٹن مارکیٹ میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں پیش آیا جہاں ایک شخص ہسپتال کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سوار 2 ڈاکو وہاں آ گئے اور اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو روکنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھر بولٹن مارکیٹ میں لڑائی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔