کینٹ بورڈ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیا ءکے خلاف اپریشن 

    کینٹ بورڈ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیا ءکے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورو چیف) نوشہرہ کینٹ بورڈ خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نوشہرہ کینٹ میں مضر صحت اشیا خرد نوش اور دیگر اشیاء کے خلاف مشترکہ بڑا اپریشن مصالح جات کوکنگ ائل گھی کے نمونے موقع پر جدید ترین موبائل لیبارٹری کے ذریعے چیک کیے گئے 12 دکان و گودام سیل عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر و کینٹ بورڈ ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر رضا شاہ نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انسپیکٹر شاد محمد وزیر بادشاہ عتیق باچا اور حلال فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر پولیس کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ جنجال پورہ میں کاریانہ ٹی سٹوروں کی دکان و گوداموں پر چھاپے موقع پر بڑی مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات گھی گوداموں میں برامد دکانیں اور گودا میں سیل دکان مالکان کو بڑی جرمانے تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھرٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوشہرہ میڈم فرحان جبین اور کینٹ بورڈ انتظامیہ نے نوشہرہ کینٹ میں مضرسحت اشیاءملاوٹی مصالحہ جات گھی کے دکانوں پر چھاپے چیک کرنے پر 4 بڑے ہول سیلر 8 چھوٹے دکاندار کی دکانیں گودام سیل کرا دیے گئے کینٹ بورڈ کے ترجمان محسن خان نے اپریشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملاوٹ کرنے والے تاجران اپنا قبلہ درست کرا دے اپریشن مزید جاری رہے گا ناقص اشیاءخرد نوش فروخت کرنے والے عناصر معاشرے کے لیے ناسوس سے کم نہیں ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی