سٹیل مل سے2سال میں 1کروڑ 28 لاکھ کا سامان چوری  ہوا،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں انکشاف 

   سٹیل مل سے2سال میں 1کروڑ 28 لاکھ کا سامان چوری  ہوا،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سٹیل مل سے دوسال میں 1کروڑ 28لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے، زیادہ تر چوریاں 2020سے 2022 کے دوران ہوئی ہیں، اس دوران سٹیل ملز کی حفاظت پر سیکورٹی کے عملے کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات ہیں سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر خالدہ عطیب کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری صنعت و پیداوار سمیت سٹیل ملز حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر گویر اعجاز کی کمیٹی اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضری پر کمیٹی کے رکن سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ نگران وزیر کمیٹی کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور کمیٹی کی جانب سے بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود اجلاس میں نہیں آرہے ہیں کمیٹی کے رکن فدا محمد نے کہا کہ ایسے اجلاس میں بیٹھنا فضول ہے جب سفارشات پر عملدرآمد نہ ہو وفاقی وزیر بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ہیں یہ کمیٹی کی توہین ہے اس موقع پر انہوں نے سٹیل ملز حکام کی جانب سے تسلی بخش جوابات نہ ملنے اور نگران وفاقی وزیر کی عدم موجودگی پر اجلاس سے احتجاجاً واک آوٹ کیا جلاس کے دوران سٹیل ملز حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران 3ٹن کاپر چوری ہوا جس پر 3ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ سیکورٹی پر 500بندے تعینات ہیں انہوں نے کہا 2ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔

 انکشاف