گورنرسندھ سے معروف صنعت کار خالد تواب کی وفد کے ہمراہ ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف صنعت کار خالد تواب نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صنعت کاروں کو درپیش مسائل، صنعتوں کو بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی، صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، صنعتوں کے چلنے سے ہی ملک کی معیشت کی گاڑی چلتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے نگراں حکومت اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں متعلقہ نگراں وفاقی وزراءنے کراچی آکر ذاتی طور پر ان مسائل سے آگاہی حاصل کی ہے۔معروف صنعت کا رخالد تواب نے کہا کہ گورنر سندھ کے مشکور ہیں جو صنعت کاروں اور وفاقی حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات مثالی ہیں، ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔