نوشہرہ،طالب علم کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل 3،ملزمان گرفتار
نوشہرہ ( بےورورپورٹ)تھانہ اضاخیل پولیس نے بہترین تفتیش کے بدولت امان گڑھ (FA سٹوڈنٹ) اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔ قتل غیرت کا شاخسانہ نکلا۔3 ملزمان گرفتار۔مزید تفتیش جاری۔28-9-23کو ابن امین ولد سید شاہ ساکن محلہ خٹک آمان گڑھ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ میرا 18 سالہ جوان العمر بیٹا شمس الامین کو کسی نامعلوم ملزم / ملزمان نے قتل کیا ہے۔رپورٹ پر فوراً مقدمہ درج کر دیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے جوان العمر لڑکے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئےSP انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں سیداسماعیل شاہ SDPO کینٹ سرکل، ایاز خان SHO تھانہ اضاخیل پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق سامنے لانے، ملزم، ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔یہ کیس تفتیشی ٹیم کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا کیونکہ اس کیس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی اچھالا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کے ساتھ ساتھ روایتی تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم نور اللہ ولد نوردل ساکن محلہ خٹک آمان گڑھ تک رسائی حاصل کرکے حراست میں لیا۔ جس نےتمام رازواں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اصل حقائق اگل دییے۔مقتول کا ملزم کی بہن کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے جس کا ملزم کو بہت ہی رنج تھا۔جس پر ملزم نے مقتول کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ااور موقع ملتے ہی اپنے دوستوں (درکت ولد خوشحال ساکن معراجی، انضمام ولد یاد ساکن محلہ خٹک آمان گڑھ) کے ہمراہ اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا۔تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے جتنے بھی ہوشیار ہوں قانون کی نظروں سے چھپ نہیں سکتے۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنی پولیس پر اعتماد کرکے پولیس کا ساتھ دیں۔