کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل

  کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول کوایک گولی سینے میں لگی جو جان لیواثابت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت چالیس سالہ عمران ولد اخترکے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مقتول کی بہن اورنگی ٹاﺅن کے اسپتال میں ملازمت کرتی ہے اور ڈیوٹی ختم ہونے پرمقتول رات11بجے اپنی بہن کو لینے آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ مقتول عمران اسپتال کے باہرموبائل فون استعمال کررہاتھا کہ ملزمان نے عمران سے موبائل فون چھینا اور مزاحمت پرفائرنگ کردی، مقتول کوایک گولی سینے میں لگی جوجان لیواثابت ہوئی۔حکام کے مطابق مقتول عمران بنارس پل کے نیچے گاڑیوں کی لائٹوں کاکام کرتاتھا اور اورنگی ٹاﺅن ساڑھے11نمبرکارہائشی تھا۔پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔