اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کا تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ آپریٹنگ منافع کا حصول
لاہور( پ ر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان نے 30 ستمبر، 2023ءکو ختم ہونے والی نو (09) ماہ کی مدت کے دوران 63.0 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو سال با سال کی بنیاد پر 73 فیصد زیادہ ہے۔ موجودہ مالی سال کے اِن نو ماہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع بھی دس سال کے دوران 121 فیصد سے بڑھ کر 31.4 ارب روپے ہو گیا۔ اس عمدہ کارکردگی کی وجہ آمدنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ لاگت میں مسلسل کمی اور خطرات کاعمدہ نظم و نسق تھے۔بینک کی مجموعی آمدنی میں ٹاپ لائن 70 فیصد اضافہ ہو اجس میں تمام طبقات کی جانب سے مثبت شراکت تھی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے نیٹ انٹریسٹ کی صورت میں ہونے والی آمدنی میں سال با سال کی بنیاد پر 131 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جو بیلنس شیٹ کے فعال انتظام، قیمتوں کے نظم و نسق اور انٹریسٹ کی اعلیٰ شرح کے وجہ سے ہے۔ آپریٹنگ اخراجات میں مہنگائی کی مناسبت سے گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 27فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی کے علاوہ خطرات کے دانشمندانہ انتظام کے باعث اس مدت کے دوران لاگت 615 ملین روپے رہی۔