اسرائیل کا خاتمہ نظر آ رہا ہے

             اسرائیل کا خاتمہ نظر آ رہا ہے
             اسرائیل کا خاتمہ نظر آ رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ظلم تو آ خر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ ظلم اور ظالم دونوں ہی ہر گزرتے دن کے ساتھ مٹنے کے  اور قریب ہوتے جا رہے ہیں اب تیسرا ہفتہ شروع ہو چکا ہے کہ اسرائیل نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے وہ نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کی  سرعام نسل کشی کر رہا ہے لیکن نہ اقوام متحدہ نہ سلامتی کونسل اور نہ کوئی اور پلیٹ فارم اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اب تک شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس  ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لاکھوں مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں شہر کے شہر مٹا دیے گئے ہیں  امت مسلمہ صرف احتجاج اور بددعاؤں تک رکی ہوئی ہے مسلمان ممالک میں سے اب تک یمن، لبنان، ایران،سعودی عرب اور شام نے سامنے آ کر اسرائیل کی مخالفت کی ہے مڈل ایسٹ اور باقی تمام ممالک یہ ذہن نشین کر لیں کہ اگر آج فلسطین کی مدد کو نہ نکلے تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل انہی کے ممالک میں یوں ہی خون کی ہولی کھیلے گا اور پھر یہ بھی امید مت رکھیں کہ کوئی اسلامی ملک یا تنظیم ان کی مدد کو آ ئے گی ستاون مسلمان ممالک کے لیے بہترین موقع ہے کہ اکٹھے ہو کر اسرائیل پر پوری طاقت کے ساتھ حملہ آ ور ہو جائیں  یہودیوں کا  نام و نشان  مٹا دیں اور فوری طور پر اقوام متحدہ سے علیحدگی کا اعلان کر کے مسلم ممالک پر مشتمل اپنی اقوام متحدہ تشکیل دیں ایسی اقوام متحدہ کا کیا کرنا جو صرف کفار کی حفاظت کے لیے بولتی ہو ایک ایسی فوج بنائیں جو حقیقی معنوں میں اسلام اور اسلامی ممالک کی حفاظت کرے اگر ایسا ہو جاتا ہے تو یقین کر لیں کہ کوئی بھی کافر ملک کسی اسلامی ریاست پر حملہ اور ہونے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔

یہودی کس قدر بزدل ہیں اس کا اندازہ لگا لیں کہ ابھی چین نے اپنے صرف چھ بحری بیڑے مڈل ایسٹ پہنچائے ہیں روس  نے اسرائیل کو نیست و نبود کرنے کا بیان جاری کیا ہے تو اسرائیل اور امریکہ پر کپکپی طاری ہو گئی ہے یہ بات طے ہے کہ اب کوئی بھی اسلامی ملک امریکہ کو اس خطے میں اڈے نہیں دے گا جس کا علم امریکہ کو بھی ہے بلکہ جب سے حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین نے امریکی اڈوں پر حملے شروع کیے ہیں امریکی فوج پر ایک ہیبت طاری ہو گئی ہے آ ج صبح امریکہ کے ایک سابق کرنل نے ٹیلی ویڑن سکرین پر یہ اعتراف کیا ہے کہ اس وقت امریکی فوج کے حوصلے ٹوٹے ہوئے ہیں وہ افغانستان، ویتنام اور دیگر جگہوں سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے ہیں ان میں مزید کوئی جنگ لڑنے کا حوصلہ نہیں ہے مسلمان ممالک کو اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہیے بہت سے اسلامی  ممالک اپنے اپنے مسائل کی وجہ سے خاموش ہیں کسی پر یہ خوف ہے کہ ہمیں نیٹو سے نہ نکال دیا جائے کسی کو اپنی معیشت کی فکر ہے اور کسی کو محض قرض کی اگلی قسط جاری نہ ہونے کا ڈر لیکن یاد رکھیں اگر یہ جنگ لمبی ہو جاتی ہے جس کے ہونے کے امکانات موجود ہیں تو ساری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی امریکی کرنل نے برملا اعتراف کیا ہے کہ اگر اس جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو امریکہ اور اس کی معیشت بھی تباہ ہو جائے گی ساری دنیا ایک نئے ریسیشن میں چلی جائے گی۔

مسلمان ممالک کی طرح یورپ بھی پریشان ہے کیونکہ روس یوکرین جنگ نے پورے یورپ کی معیشت کو برباد کر دیا ہے پٹرول اور گیس کی قیمتوں نے یورپی ممالک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے اس لیے فرانس کے صدر نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیل کو تمام حالات سے اگاہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا فرانس اور یورپ نے جنگ بندی کی تجویز مسلمانوں کی نسل کشی کی وجہ سے ہرگز نہیں بلکہ اپنی تباہی کے خوف سے د ی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر اسرائیل جنگ بندی نہیں کرتا تو اس کے اثرات ساری دنیا پر پڑیں گے یورپ میں تیل، گیس اور خوراک کا بحران سر اٹھا لے گا جو یورپ کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا اس کے ساتھ ساتھ یورپی عوام جن میں مسلمان،عیسائی یہاں تک کہ یہودی بھی اپنی اپنی حکومتوں اور اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آ ئے ہیں اور یورپ اس جنگ کو مزید برداشت کرنے کا متحمل  نہیں ہو سکتا۔

اسرائیل کا خیال ہے کہ ان کے جھوٹے مسیحا کے آ نے کی تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اس لیے اب جنگ لازم ہے یعنی وہ ہر صورت فلسطین کو ہڑپ کرنا چاہ رہے ہیں اور مسجد اقصی کی جگہ تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں کہ اگر ان کے جھوٹے مسیحا  دجال کے آ نے کا وقت ہو گیا ہے تو پھر حضرت امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام بھی تشریف لانے والے ہیں ان کا نیو ورلڈ آرڈر  کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا انشاء اللہ فلسطین کی بے گور و کفن لاشیں  چیخ چیخ کر امت مسلمہ کو پکار رہی ہیں  خدا کے لیے اکٹھے ہو جائیں اتنی ہی شرم کر لیں کہ چین اور روس غیر مسلم ہونے کے باوجود فلسطین کا ساتھ دینے میدان میں آ گئے ہیں تم بھی نکل آ ؤ تمام اسلامی ممالک اگر اپنے ملک سے دس  دس  ہزار فوجی یا مجاہدین پورے ساز و سامان کے ساتھ فلسطین کے لیے روانہ کر دیں تو یقین کر لیں کہ اس جنگ کا نقشہ چند دنوں میں ہی تبدیل ہو جائے گا کیا تم ویتنام،چیچنیا،بوسنیا اور افغان کے مجاہدین سے بھی کمزور ہو اگر نہیں تو کود پڑو اس جنگ میں فتح تمہاری ہوگی لیکن اگر اپنی معیشت قرضوں اور نیٹو سے نکلنے کے خوف سے باہر نہ نکلے تو یقین کر لو کہ اس سے اگلی باری میدان جنگ کا ہدف تم ہو گے کفار اکٹھے ہو کر پھر سے کھوپڑیوں کے مینار بنائیں گے اور اس باہر وہ کھوپڑیاں  تمہاری اور تمہارے اپنوں کی ہوں گی  اور اگر امت مسلمہ اکٹھی ہو گئی تو انشاء اللہ اسرائیل اور یہودی صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

مزید :

رائے -کالم -