حمل کے فوٹوشوٹ کے بعد لوگوں نے کہا میں مسلمان نہیں ہوں، مریم انصاری

حمل کے فوٹوشوٹ کے بعد لوگوں نے کہا میں مسلمان نہیں ہوں، مریم انصاری
حمل کے فوٹوشوٹ کے بعد لوگوں نے کہا میں مسلمان نہیں ہوں، مریم انصاری
سورس: Instagram/imariamansari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)  اداکارہ مریم انصاری نے اپنے حمل کے آخری دنوں کے فوٹو شوٹ پر اپنے اوپر ہونے والی   تنقید پر کہا  کہ لوگوں کی منفی باتوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بے حد متاثر ہوئی تھی، لوگوں نے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔ ایک انٹرویو میں  اداکارہ  نے بتایا کہ میرے حمل کے فوٹوشوٹ کو بہت برا سمجھا گیا جیسے میں مسلمان نہیں ہوں، لوگوں نے کہا کہ یہ تو انگریزوں کا کلچر ہے، جس پر میں نے کہا کہ کیوں پاکستانیوں کے بچے نہیں پیدا ہوتے؟مسلمان خواتین حاملہ نہیں ہوتیں؟۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے فوٹوشوٹ پر صرف منفی باتیں نہیں تھیں بلکہ بہت سارے فینز نے مجھے مبارک باد بھی دی، لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگوں نے میری اتنی بڑی خوشی کو دکھ کا باعث بنا دیاجس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹاگرام ڈی ایکٹیویٹ کرنا پڑا۔مریم انصاری نے کہا کہ منفی باتیں پڑھ کر میں جذباتی طور پر اندر سے ٹوٹ گئی تھی۔

مزید :

تفریح -