ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی سی بی میں تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا، بھارت سے کس شخصیت کو واپس بلا لیا گیا ؟ جانیے

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی سی بی میں تبدیلیوں کا آغاز ہو ...
ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی سی بی میں تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا، بھارت سے کس شخصیت کو واپس بلا لیا گیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا آغا ہو گیاہے ، ورلڈکپ میڈیا منیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق افتخار ناگی کی جگہ کنسلٹنٹ میڈیا پی سی بی عمر فاروق کا لسن ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اب تک اطمینان بخش نہیں رہی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک5 میچز کھیلے ہیں، جس میں اسے3 میں شکست ہوئی جبکہ 2 میں کامیابی ملی ۔

مزید :

ODI World Cup Updates -