امریکہ نے بھی مسلمان ملک پر حملہ کردیا

امریکہ نے بھی مسلمان ملک پر حملہ کردیا
امریکہ نے بھی مسلمان ملک پر حملہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے اپنے 2 جنگی طیاروں ایف 16 اور ایف 15کے ذریعے شام میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاکے دو مختلف مقامات پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ، یہ حملہ حال ہی میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کا بدلہ لینے کیلیے کیا گیا ہے ۔
غیر ملک خبر رساں ادارے" رائٹرز "کے مطابق شام میں حملوں کی منظوری خود امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دی گئی اور کہا کہ اگر امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس سے بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے میں امریکہ اور اتحادی افواج پر شام اور عراق میں19 حملے کیے گئے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس کے خلاف اسرائیل کی جارحیت بند نہ ہوئی تو امریکہ "اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا"۔
امریکی طیاروں کی جانب سے آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے عراقی سرحد کے قریب شام کے علاقے ” ابو کمال “ میں بمباری کرتے ہوئے تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔