چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن کونسل اجلاس میں شریک ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک ہیں، ان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایت کا جائزہ لیا جائے گا۔