سائفرکیس؛ ہائیکورٹ کا حکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کریں گے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کا حکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ وکلا صفائی کے مطابق ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں زیرسماعت ہیں،وکلا کے مطابق درخواستوں پر فیصلہ آنے تک گواہان کا بیان ریکارڈ نہ کیا جائے،عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کا حکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کریں گے،اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔