ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی
ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق عام انتخابات کیلئے 28 جنوری کو انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو تحریری طور پر 2 دن بعد آگاہ کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کرانے سے متعلق تیاریاں بھی شروع کر دیں۔

عام انتخابات سے متعلق ملک میں غیر یقینی صورت حال کئی مہینوں سے جاری ہے، سیاسی جماعتوں کی مختلف آرا بھی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا سبب بنی نظر آئیں تاہم اس کا سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوا جو اس دوران معیشت میں اتار چڑھاو کے سبب مہنگائی سے شدید متاثر ہوئے۔

مزید :

قومی -