عدالت نے راولپنڈی پولیس کو عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے دی

عدالت نے راولپنڈی پولیس کو عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے دی
عدالت نے راولپنڈی پولیس کو عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے مقامی پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت دےد ی ۔ 

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت راولپنڈی پولیس کے افسر نے بتایا کہ دونوں کو شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے، ہمارے پاس 9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں۔ایک اور کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔ گوجرانوالہ پولیس کے افسر عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی۔

مزید :

قومی -سیاست -