جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان انجرڈ ہو کر میدان سے باہر چلے گٖئے

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان انجرڈ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران افتخار احمد کی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے ڈائیو مارنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ زخمی ہو گئے، ڈاکٹرز کی ٹیم میدان میں آئی اور پھر وہ لیگ سپنر کو اپنے ساتھ میدان سے باہر لے گئے۔