میرا مائنڈ سیٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے، صائم ایوب کا بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ میرا مائنڈ سیٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے اور میں خود کو اسی کے لیے تیار کر رہا ہوں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جب بھی موقع ملا اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہے، مجھے اندازہ ہے کہ سب کا فوکس ماڈرن ڈے کرکٹ پر ہے اور آج کل ہو بھی ماڈرن ڈے کرکٹ رہی ہے۔ تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، مجھے ابھی کیونکہ اس لیول پر اتنا موقع نہیں ملا جہاں ماڈرن ڈے کرکٹ فوکس ہے اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن میں تیاری اسی لحاظ سے کر رہا ہوں۔