بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کے روسی کاروباری شخص یوری شیفلر کے ساتھ دوستانہ تعلق کی قلعی کھول دی

بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کے روسی کاروباری شخص یوری شیفلر کے ساتھ دوستانہ تعلق ...
بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کے روسی کاروباری شخص یوری شیفلر کے ساتھ دوستانہ تعلق کی قلعی کھول دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکار بریڈ پٹ نے اپنی سابق اہلیہ انجلینا جولی کے روسی کاروباری شخص یوری شیفلر کے ساتھ دوستانہ تعلق کی قلعی کھول دی۔ میل آن لائن کے مطابق بریڈ پٹ کی طرف سے یوری شیفلر کی ایک ای میل منظرعام پر لائی گئی ہے، جس میں وہ 48سالہ انجلینا جولی کو نہ صرف بریڈ پٹ کے خلاف اکسا رہے ہوتے ہیں بلکہ اسے اپنے سکاٹ لینڈ میں واقع عالیشان گھر میں رات گزارنے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد انجلینا جولی کو ان کی شراب بنانے والی معروف کمپنی سے جو حصہ ملا، انہوں نے2021ءمیں یوری شیفلر کو فروخت کر دیا تھا۔ای میل میں یوری شیفلر اسے معاہدے کے متعلق اشارہ کرتے ہوئے انجلینا جولی سے کہتا ہے کہ بریڈپٹ نہیں چاہتا کہ ہمارے درمیان یہ معاہدہ طے پائے اور ہم پارٹنر بنیں۔
یوری شیفلر لکھتا ہے کہ ”بریڈپٹ ہمارے معاہدے پر دستخط روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، تاہم میں اس کے باوجود آپ کے ساتھ یہ معاہدہ ہونے پر خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم ایک دوسرے کے بااعتماد پارٹنرز بنیں گے اور باہمی کاروبار سے لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کو کبھی کوئی مدد چاہیے ہو تو بلاتامل مجھ سے رابطہ کریں۔ میں نے آپ کو سکاٹ لینڈ میں واقع اپنی سٹیٹ کے دورے کی جو دعوت دی تھی، وہ اب بھی قائم ہے۔ آپ اور آپ کے بچے کسی بھی وقت آ سکتے ہو۔“
انجلینا جولی کی طرف سے اس ای میل پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ بریڈپٹ اور انجلینا جولی میں 2016ءمیں طلاق ہوئی تھی۔ انہوں ے شراب بنانے والی یہ کمپنی 2008ءمیں خریدی تھی جو فرانس میں واقع ہے۔ دونوں اس کمپنی کے برابر مالک تھے چنانچہ طلاق کے بعد کمپنی کے آدھے شیئرز انجلینا جولی کو ملے تھے جو اس نے 6کروڑ 70لاکھ ڈالر میں اکتوبر 2021ءمیں یوری شیفلر کو فروخت کر دیئے تھے۔

مزید :

تفریح -