پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کی طرف سے چند روز قبل خبر پوسٹ کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
پاک سوزوکی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ شفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبر یکسر غلط اور جعلی ہے۔ لمحہ حال تک پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی کسی بھی گاڑی کی قیمت کم نہیں کی گئی ہے۔