لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 3 سگے بھائیوں سمیت5 افراد قتل

لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 3 سگے بھائیوں سمیت5 افراد قتل
لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 3 سگے بھائیوں سمیت5 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ چوہنگ کے علاقے میں کار سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا ، جاں بحق ہونیوالوں میں 3 سگے بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔ 

جاں بحق افراد کی شناخت علی حسنین،  45 سالہ حاجی غلام مصطفٰی، 40 سالہ غلام مرتضیٰ،  55 سالہ ملک خادم کے نام سے ہوئی جبکہ مرنے والوں میں 12سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ 5 سالہ ابوبکر نامی بچہ شدید زخمی ہوا ہے ۔ 

 پولیس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، مرنے والوں میں 3سگے بھائی، ایک کزن اور ملازم شامل ہے۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوئے جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ وہ خود موقع پر پہنچ کر کارروائی کا جائزہ لیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن کو تیز اور ناکہ بندی کو سخت کیا جائے۔