سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ، 19 شکایات خارج کردی گئیں

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ، 19 شکایات خارج کردی گئیں
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ، 19 شکایات خارج کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، کونسل نے 29 میں سے 19 شکایات خارج کردیں۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف 10 شکایات درج کروائی گئی تھیں، انہیں شوز کا نوٹس دینے کا فیصلہ تین دو کی اکثریت سے ہوا، کونسل کے 2  ممبران نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایت پر غور کے لیے مزید وقت مانگا، جسٹس مظاہر اکبر نقوی سے 2  ہفتوں میں جواب طلب کیا گیا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف درخواست کے ساتھ شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ آمنہ ملک کے اضافی دستاویزات جمع کروانے پر جسٹس سردار طارق کو دیے جائیں تاکہ وہ مؤقف دے سکیں۔جسٹس سردار طارق مسعود اپنے خلاف شکایت پر آئندہ اجلاس میں جواب دیں گے، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن دونوں سپریم جوڈيشل کونسل کے رکن ہیں، اپنے اپنے خلاف شکایت کے معاملے پر دونوں ججز نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔دونوں ججز کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔سپریم جوڈيشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کو شوکازجاری کردیا، جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایت خارج کر دی گئی۔

مزید :

قومی -