ڈیفنس رایا اوپن گالف چیمپئن شپ جاری، ایم عالم پہلے نمبر پر موجود

ڈیفنس رایا اوپن گالف چیمپئن شپ جاری، ایم عالم پہلے نمبر پر موجود
ڈیفنس رایا اوپن گالف چیمپئن شپ جاری، ایم عالم پہلے نمبر پر موجود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)ڈیفنس رایا اوپن گالف چیمپئن شپ جاری ہے، چیمپئن گالف پروفیشنل ان کمانڈ لاہور گیریژن گالف کورس کے محمد عالم ہیں۔ بہترین گالف کھیلنے والے ایم عالم کے دو راؤنڈ سکور 66 اور 68 ہیں اور دو راؤنڈز مجموعی طور پر 134، دس انڈر پار ہیں۔  دوسرے نمبر پر اسلام آباد کے شبیر اقبال ہیں اور ان کے دو راؤنڈز کے اسکور 67 اور 69 ہیں اور مجموعی اسکور 136، آٹھ انڈر پار ہے۔ رائل پام کے ایک اور معروف کھلاڑی احمد بیگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے دو راؤنڈ کے اسکور 69 اور 70 ہیں اور مجموعی اسکور 139، پانچ انڈر پار ہے۔ کٹ دو راؤنڈز کے بعد رکھی گئی تھی اور صرف 51 ٹاپ پرفارمرز ہی فائنل دو راؤنڈ کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -