لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں کا دورہ المصطفی آئی ہسپتال، فلاحی خدمات کو خراج تحسین 

لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں کا دورہ المصطفی آئی ہسپتال، فلاحی خدمات کو خراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور (نمائندہ خصوصی) المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام المصطفی آئی ہسپتال میں ایک پروقار تقریب میں لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیدار چیئرمین سید علی بخاری اور رہنمائے کلب ایثار رانا کی قیادت میں بانی صدر عثمان غنی، سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز، مہر عبدالرؤف، فنانس سیکرٹری  مسرور شیخ اور ایگزیکٹو ممبرز ڈاکٹر مصطفی کمال، صابر اعوان، سیدہ فرح ہاشمی، ندیم شہزاد،علی عرفان جاوید، نامور بزرگ صحافی توفیق الرحمٰن سیفی، شاہد محمود اور حافظ عمران الحق سمیت دیگر کو ہسپتال کا وزٹ کروایاگیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے بریفنگ دی۔نصرت سلیم،ہیڈ آف مینجمنٹ المصطفیٰ پاکستان، نواز کھرل ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز اور ندیم طاہر ایڈوائزر، کنسلسٹنٹ بھی تھے۔نصرت سلیم نے کہا کہ المصطفیٰ ٹرسٹ پاکستان سمیت 24 ممالک میں علاج معالجہ،دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی،مستحقین میں راشن تقسیم کر رہا ہے۔آنکھوں کی بیماریوں کا جدید طرز پر علاج اور آپریشن تک بالکل مفت کئے جاتے ہیں۔نواز کھرل نے بتایا کہ فلسطین اور غزہ میں 2012ء سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ٹرسٹ چیئرمین عبدالرزاق ساجد مسجد اقصی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے کہا کہ یہاں پر بغیر فیس کے ماہر ڈاکٹرزجدید مشینری کی مدد سے فری علاج کرتے ہیں۔ لیڈرز میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر نصیر الحق ہاشمی نے کہالیڈرز میڈیا کلب کامقصد بھی فلاح انسانیت ہے۔ چیئرمین کلب سید علی بخاری نے کہا کہ لاکھوں افراد کی دعاؤوں کے سبب یہ ٹرسٹ 24 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔سینئر صحافی ایثار رانا کو کلب کی جانب سے رہنما لیڈرز کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ایثار رانا نے  المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو خوبصورت الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی بدولت ہی پاکستان دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کر رہا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اپنی اپنی بساط کے مطابق المصطفی ٹرسٹ کے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وفد میں شامل دیگر عہدیداروں نے بھی ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 تاکہ مستحق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیا جا سکے اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہے۔بانی صدرکلب عثمان غنی نے المصطفی ٹرسٹ انتطامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد مبارکباد کے مستحق ہیں جودنیا بھرمیں دو درجن سے زیادہ ممالک میں انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ جوائنٹ سیکرٹری مہر عبدالروف نے المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے المصطفی ٹرسٹ کو انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے جو ایک بہت بڑا اعزاز ہے ہمارا تعاون اور دعائیں المصطفی ٹرسٹ کے ساتھ ہے۔ سیدہ فرح ہاشمی نے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ بہت بڑا کام کر رہا ہے ہمیں ڈیجیٹل دور کے مطابق مختلف تنظیموں کو ساتھ ملا کر اپنی نیٹ ورکنگ بنانی چاہیے تا کہ اس سے ٹرسٹ کو مزید تقویت ملے۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے محترمہ فرح ہاشمی کی بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ کی خدمات اہم نوعیت کی ہیں اور نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر زور دیا۔سید مصور زنجانی نے المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اپنے میگزین معزز مہمانوں کو پیش کئے۔ ندیم شہزاد علی صدر وائس آف جرنلسٹس نے المصطفی ٹرسٹ ہسپتال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں بیان کیا۔،شیخ مسرور احمد۔اعجاز احمد اعجاز نے لیڈرز میڈیا کلب کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سنئیر صحافی توفیق الرحمٰن سیفی۔صابر اعوان صدر پنجاب یونین آف جنرلسٹ(دستور)۔شاہد محمود۔علی عرفان جاویداور حافظ عمران الحق،کیمرہ مین وسیم الرحمن سعید حسن خان اور وسیم الرحمان نے بھی المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔