آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں افوش کلب میں تقریب
لاہور(نمائدہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے این اے 73 کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمود اشرف کی طرف سے 26ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کی خوشی میں افوش کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین تھے تقریب میں چودھری سجاد نذیر، رانا فاروق اشرف، جمیل نورانی محمد اشرف خان فہیم ٹھاکر اور دیگر پارٹی عہدیداران اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے 26ویں ترمیم کی منظوری پر پارٹی قیادت، خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔