میانوالی کے سنگر ندیم نیاز ی کا ایک اور گانا ریلیز ہو گیا

  میانوالی کے سنگر ندیم نیاز ی کا ایک اور گانا ریلیز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)میانوالی کے معروف سنگر ندیم نیازی کے گانے ساڈیاں گلاں کو بہت عوامی پزیرائی ملی ہے ندیم نیازی کا ایک اور خوبصورت گانا جڈاں تیڈا جوبن جوانی نہ راہسی بھی ندیم نیازی آفیشل یوٹیوب پر ریلیز ہوگیاہے یہ گانا میانوالی کے معروف شاعر  محمد محمود ہاشمی نے لکھا تھا جس کو جدید موسیقی کے ساتھ ندیم نیازی نے ریکارڈ کیا ہے اس گانے کی شاعری میں کمال کے ساتھ ساتھ جدید میوزک نے اس گانے کو چار چاند لگا دئیے ہیں یہ گانا ندیم نیازی کے اپنے آڈیو سٹوڈیو میں میانوالی کے نوجوان ریکارڈسٹ رافع خان نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے اس گانے کو سننے والے اس گانے کو بار بار سننے پر مجبور ہو جائیں گے اس موقع پر ندیم نیازی نے بتایا کہ اس گانے کو ریکارڈ کرتے ہوئے ہم سوچ میں پڑ گئے کہ اس گانے کے کس شعر کو چھوڑا جائے اس گانے کی کمال شاعری نے ہمیں مجبور کر دیا کہ بیشک گانا لمبا ہو جائے اس کے تمام شعر ریکارڈ کئے جائیں۔

  

مزید :

کلچر -