قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پہلی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
لاہور(پ ر)قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی پہلی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور عمر اویس اور ایڈیشنل ایس پی غازی عمر فاروق شامل تھے۔ اس تقریب میں چیمبر کے صدر کاشف کھوکھر، سینئر نائب صدر حاجی محمد اکرم زکی، نائب صدر جنید حسین کھوکھر، سیکرٹری جنرل سجاد علی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور شہر کی کاروباری برادری کے لیے ایک سال کی انتھک خدمات کو سراہا۔تقریب کے دوران،عمر اویس اور غازی عمر فاروق نے چیمبر کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور KCOCI کی گزشتہ ایک سال میں ہونے والی پیشرفت پر فخر کا اظہار کیا۔ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے چیمبر کے بانی اور پیٹرن اِن چیف حسنین کھوکھر اور صدر کاشف کھوکھر اور ان کے خاندان کے عزم اور وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔۔صدر کاشف کھوکھر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے فعال کردار پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناموں کا ذکر کیا، جن میں حافظ منیر احمد، جی مقصود احمد، ظفر اقبال کھوکھر، ڈاکٹر شفیق احمد، ڈاکٹر ندیم اسلم، حافظ ایاز، طیب ساجد اور سینئر اراکین غلام حیدر، جناب منظور قادر، ڈاکٹر عثمان اصغر شامل ہیں۔