احساس انسانیت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل،شیخ تنویر احمد
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) احساس انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے بی بی بخت بھری ہسپتال میں لگنے والے پندرہویں فری آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر صدر انجمن اصلاح المسلمین شیخ تنویر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اصلاح المسلمین قیام پاکستان سے قبل سے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور پندرہ سال سے آئی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ دو سال سے یہ کیمپ احساس انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان (کراچی) کے تعاون سے لگایا جا رہا ہے آج تک چودہ آئی کیمپ میں 3ہزار سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ہیں اور بیس ہزار سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا ہے کیمپ میں مریضوں کو ایک وقت کا کھانا چیک اپ، شوگر،لینز، آنکھوں کا آپریشن اور بعد ازاں آپریشن ایک ماہ تک ادوایات اور کالا چشمہ بھی فری دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر آئے ہوئے معزز مہمان گرامی اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد، رائے ضمیر الحق، محمد نذیر رضوی،میاں ثناء اللہ بھٹی کو شیخ اسد سلیم اور شیخ تنویر احمد نے حضور پاک کی طرف سے دعوت اسلام کے لیے شاہ ہرقل کو بھیجا گیا خط کا عکس پیش کیا اور فری آئی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا۔