اسحاق ڈار کے آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان
اسلام آباد(آن لائن)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سموعہ سے واپسی پر سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، وزیر خارجہ کا دورہ 28 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے جس کے لئے شیڈیولنگ جاری ہے، ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوطرفہ امور سمیت مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں جاری بحران پر بات چیت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔
دورہ