کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے، بلال آفریدی
اسلام آباد(یواین پی) جیولین تھرو کے انٹرنیشنل اتھلیٹ بلال آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے اور میرا بھی ایک خواب ہے کہ جس طرح پیرس اولمپک گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا ر اسی طرح میں بھی انشاء اللہ ان کے لگلے لگ کر خوشی کے آنسو بہاؤں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کہا کہ میزبان بھارتی اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران نے ہمارا شاندار استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات فراہم کیں۔ کہا کہ یہ میری کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی شرکت تھی اور وہاں جا کر مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔