اسحاق ڈارکی نیوزی لینڈ کے  نائب وزیراعظم سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید فرو غ دینے پر اتفاق 

   اسحاق ڈارکی نیوزی لینڈ کے  نائب وزیراعظم سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ  کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیراعظم اوروفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز سے ملاقات کی ہے۔  اسحاق ڈارکی ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس موقع پرونسٹن پیٹرزسے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی بڑی صلاحیتوں پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔  ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم اورعوام سے عوامی رابطوں میں تعاون کو وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی اقدامات کی توثیق پر نیوزی لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک مشترکہ وراثت اورمشترکہ اخلاقیات کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہیں۔

  اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -