ڈیڑہ سال میں 31ہزا ر متاثرین کو 23ارب کی ریکوری کروائی: ڈی جی نیب لاہور

    ڈیڑہ سال میں 31ہزا ر متاثرین کو 23ارب کی ریکوری کروائی: ڈی جی نیب لاہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے ڈیڑھ سال کے دوران 31ہزار متاثرین کو 23ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ہے،نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ کھلی کچہری میں آنیوالے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی نیب لاہور کی ماہانہ کھلی کچہری میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت مختلف کاروبار زمیں سرمایہ کاری کرنیوالے 250سے زائد متاثرین نے شرکت کی۔ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے بتایا فاریو رئیل ٹریڈرزبارے 583ملین مالیت کے 800کلیم موصول ہوئے ہیں،ملزمان کے نام پی سی ایل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، دیگر اداروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، مرکزی ملزمان کیخلاف جاری انکوائری پر برق رفتاری سے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ پرائم زون انتظامیہ کے اہم ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں،مفرور مرکزی ملزم عمران علی کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک تفویض کئے جاچکے ہیں۔ کھلی کچہری میں اسٹیٹ لائف کوآ پر یٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے الحاق کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ڈی جی نیب نے متاثرین کو20سال سے توجہ طلب مسئلہ پر دوسری بڑی پیشرفت کی نوید سناتے ہوئے بتایا اسٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی کے6750 متاثرین کو ڈویلپ پلاٹوں کا ایک ماہ کے اندر پوزیشن دلوایا جائے گا جن کی مالیت 50تا 60ارب بنتی ہے۔نیب لاہور کی جانب سے 10سال قبل بھی رجسٹرار کوآپریٹو و انتظامیہ سے 650متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ دلوائے گئے۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق پام وسٹہ متاثرین کی کھلی کچہری میں شکایات پر 2ڈائریکٹرزمحمود طارق اور عامر عزیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان سے تفتیش و ریکوری کیلئے 30اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے،مفرور مرکزی ملزم قا سم خان کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول کی خدمات لینے کی کارروائی شروع کر دی۔ ملزمان پر 295متاثرین سے 1ارب 40کروڑ کی کرپشن کے الزام ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور

مزید :

صفحہ آخر -