بلیک میل وہراساں کرنیکا مقدمہ ملزم کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) خاتون کو قابل اعتراض مواد کے ذریعے بلیک میل و ہراساں کرنے کے مقدمہ میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان احسان صابر نے ملز(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
م دانش نصیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم دانش نصیر کو رحیم یار خان سے گرفتار کیا تھا،ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کو دوستی کے ذریعے جال میں پھنسا کر قابل اعتراض مواد حاصل کرنے کے بعد خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا،اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ملزم سے تصاویر، فون، اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا تھا