پی پی رہنما شہریار خان پر حملہ، ملزموں کا گھیراؤ،مکان مسمار
ڈہرکی(نامہ نگار)رونتی کچہ میں سردار شھر یار خاں شر پہ مسلح افراد نے حملہ کیا تھا فائرنگ کے بعد ملزمان کچہ کی طرف فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری کے ساتھ تھانہ شھید دین محمد لغاری کی حدود رونتی کے کچہ میں گوٹھ محبوب سیلرو میں میر شھر یار خان شر پہ فائرنگ کرنے والے ملزمان/حملہ آوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہیملزمان کی گرفتاری کے لئے،ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصر اللہ،ڈی ایس اباڑو حافظ عبدالقادر چاچڑ،ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو عبدالقادر سومرو، ڈی ایس پی رونتی کمانڈو حق(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
نواز لولائی،ایس ایچ او رونتی غلام مصطفی میرانی،ایس ایچ او بیلو میرپور محمد اسلم چاچڑ،ایس ایچ او آندل سندرانی رضا محمد بلو و دیگر 15 ایس ایچ اوز، پولیس کی بھاری نفری اور APC گاڑیوں کے ساتھ اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے کئی گھروں کو ہیوی مشینری اور آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا ہے۔ملزمان گھروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،پولیس اور ملزمان کے مابین مقابلہ جاری۔ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے پولیس کو کچہ کے تمام خارجی و داخلی راستوں پہ سخت چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر پہ کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔ ملزمان/حملہ آوروں کی گرفتاری تک کچہ میں آپریشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو