گھریلو ملازمہ سے6افراد کی اجتماعی بداخلاقی، تحقیقات شروع
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ کالی پل کے رہائشی محمد وسیم موچی کی رشتہ دار بسم اللہ چوک کی رہائشی(ع) اعجاز حسین پولی اپنے گھر میں ملازمہ کے طور پر لے گیا اور رات کے وقت(ع) کمرہ میں سوئی ہوئی تھی کہ اسی ثنا میں اعجاز پولی اپنے بھائی ریاض پولی اور رشتہ دار فیاض پولی 3نا معلوم کے ہمراہ (ع) کی ٹانگوں کے رسیوں سے باندھ دیا اور اسے اٹھا کر باہر ویرانے میں لے گئے جہاں تینوں نے رات بھر اس کے ساتھ بداخلاقی کی بعد ازاں اسے رسیوں سے باندھ کر کمرہ میں بند کر دیا اور8 روز تک رات بھر اس کے ساتھ بداخلاقی کرتے رہے (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
تنگ متاثرہ رات گئے موقع پا کر اپنے رشتہ دار وسیم موچی کے گھر پہنچ گئی جسے وہ تھانہ سٹی کوٹ ادو لے کر پہنچ گیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے (ع) کا میڈیکل کرانے کے بعد3نامزد اور3 نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 1459/24زیردفعہ 375اے درج کرکے ملزمان کی تلاش سے شروع کر دی ق