پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی

Oct 27, 2024 | 11:00 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ میچز، 3ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،پی سی بی کے مطابق پہلا چار روزہ میچ 11نومبر، دوسرا میچ 18نومبر سے کھیلا جائےگا، ون ڈے میچز25،27اور 29نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں