پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر

Oct 27, 2024 | 09:39 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے  سے مشترکہ مشق اقبال اول اختتام پذیر ہوگئی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کی مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چیراٹ، پاکستان میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 15 اکتوبر کو ہوا، جس میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور جنوبی افریقہ کی سپیشل فورسز کی 2 ٹیموں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جنوبی افریقہ سپیشل فورسز کے چیف آف سٹاف کرنل ایس ایس لیچونیو  نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

مشق میں شریک دستے نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا، اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں مختلف مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں سمیت تجربات کا تبادلہ تھا، اس کے علاوہ دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

مزیدخبریں