حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

Oct 27, 2024 | 11:04 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےلاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے 27 ویں آئینی ترمیم  کے حوالے سےاہم مشاورت کی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سپیکر سردار ایاز صادق بھی مشاورت میں شامل تھے۔ اتحادی جماعتوں کے عمائدین  نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا۔

 اس اہم مشاورتی اجلاس میں 26 ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تمام معاملات میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا گیا تاہم یہ طے کیا گیا کہ انتہائی  ضروری ترامیم کیلئے 27 ویں آئینی ترمیم کے پیکیج پر کام کیا جائے گا اور اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے ناگزیر قانون سازی کو شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں