بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے موقع پرجامعہ سرینگر کے طلبہ نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، سید علی گیلانی کی کال پر ہڑتال

بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے موقع پرجامعہ سرینگر کے طلبہ نے کلاسوں کے ...

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جامعہ سرینگر کے طلبہ نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے دورہ مقبوضہ کشمیر اور یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کے خلاف کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بزرگ کشمیر حریت رہنما سید علی گیلانی نے جمعرات کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جولائی میں حلف اٹھانے کے بعد بھارتی صدر کا پہلا دورہ مقبوضہ کشمیر ہے۔ قابض اانتظامیہ نے سرینگر یونیورسٹی کے اطراف میں انتہائی سخت حفاظتی اقدمات کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی ایک بڑی تعدادتعینات کر دی ہے۔ یونیورسٹی کی طلبہ یونین نے بھی کنووکیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ یونین نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ بازﺅوںسیاہ پٹیاں باندھ کر اور ہاتھوں میں کالی جھنڈیا ں لہرا کر بھارتی صدر کے دورے کے خلاف احتجاج کریں۔پرناب مکھر جی بدھ سے مقبوضہ کشمیر کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...