حکومت ایران کا معاملہ امریکا پر چھوڑ دے ,اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

حکومت ایران کا معاملہ امریکا پر چھوڑ دے ,اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس( اے این این )اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر اور قدیما پارٹی کے سربراہ شال موفاز نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ایران بارے پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ امریکا پرچھوڑ دے، واشنگٹن خود ہی ایران سے نمٹ لے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انٹرویو میں صہیونی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسرائیل میں کثیرقومی ریاست کا تصور یا نظام حکومت اسرائیل کے لیے ایران سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کو بیرونی چیلنجوں بالخصوص ایران کے مسئلے پرتوجہ دینے کے بجائے داخلی بحرانوں کے حل پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے۔شال موفاز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں تل ابیب کے امریکا کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہوچکے ہیں اور یہ اس وقت تک کشیدہ رہیں گے جب تک صہیونی حکومت یا تو اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتی یا حکومت نہیں بدل جاتی۔

مزید :

عالمی منظر -