کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاﺅ کے بعد محدود پیمانے پر تیز رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 15300کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا، سرمایہ کاری مالیت میں5ارب 28کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 21.53فیصدکم جبکہ 52.14فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ، سیمنٹ، بینکنگ اور انرجی سکیٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 15432پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے،این آر او سمیت دیگر اہم کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت اور متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی کے مابین اختلافات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کو ترجیح دی تاہم آخری سیشن میں مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث ریکوری آئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 25.96پوائنٹس اضافے سے 15399.42پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 326 کمپنیوںکے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ، 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب 28کروڑ 54 لاکھ 53 ہزار 734 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت گھٹ کر 38 کھرب 86 ارب 54 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 933روپے ہوگئی۔، مجموعی طور پر کاروباری حجم 8کروڑ26لاکھ70ہزار490شیئرزرہا جو منگل کے مقابلے میں 2 کروڑ 26 لاکھ 83 ہزار 710 ہزار شیئرززائد ہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 50.00روپے اضافے سے 4200.00 روپے اورباٹا پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت 35.72 روپے اضافے سے 999.25روپے پر بندہوئی ۔ نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 47.71روپے کمی سے 913.00 روپے جبکہ سیمنز پاکستان کے حصص کی قیمت 12.00روپے کمی سے 850.00روپے پر بند ہوئی۔بدھ کو پی ٹی سی ایل اے کی سرگرمیاں93لاکھ86ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 31پیسے اضافے سے 19.67روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 54لاکھ93 ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 24پیسے اضافے سے 9.02روپے ہوگئی۔ بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس 8.52پوائنٹس کمی سے 12958.43پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس 74.95پوائنٹس اضافے سے 27260.12پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 18.46پوائنٹس اضافے سے 10860.12پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس