عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

 سنگاپور( آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں ، پاکستان میں بھی عوام کو خوش خبری مل سکتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 64 سینٹس کمی کے بعد 90 ڈالر 73 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے جوسات ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ برینٹ خام تیل بھی عالمی سطح پر 109 ڈالر 78 سینٹس فی بیرل تک آ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اگر اضافہ نہیں ہوتا تو آئندہ ہفتے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔

مزید : کامرس