کراچی سٹاک مارکیٹ: 4ڈائریکٹرتین سال کیلئے منتخب

کراچی سٹاک مارکیٹ: 4ڈائریکٹرتین سال کیلئے منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) اسٹاک ایکس چینج کارپوریٹائیزیشن ڈی میوچلاٹیزیشن، انٹیگریشن ایکٹ مجریہ 2012 کے تحت کراچی اسٹاک ایکس چینج کے فرسٹ ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے اور 4 ڈائریکٹرز کو 3 سال کی مدت کے لئے منتخب کرنے کے لئے 25 ستمبر 2012ءکو کراچی اسٹاک ایکس چینج لمیٹڈ کے زیر اہتمام انتخابات کرائے گئے۔ مجموعی طور پر 9 امیدواروں میں سے 3 اپنی نامزدگی دست بردار ہوگئے جبکہ باقی ماندہ 6 نے انتخابات میں حصہ لیا جبکہ ایکس چینج کے 206 ممبران نے انتخابات میں حصہ لیا جن میں 4 بیلٹ پیپرز کو مسترد کردیا گیا اور مجموعی طور پر 202 ممبران نے ووٹ ڈالے۔ 4 امیدوار جن کو کامیاب قرار دیا گیا ان میں عابد علی حبیب، محمد یاسین لاکھانی، عبدالمجید آدم اور محمد سہیل شامل ہیں۔ ڈی میوچلائزیشن ایکٹ کے تحت ایس ای سی پی کی جانب سے کے ایس ای بورڈ کےلئے 6 ڈائریکٹرز کو نامزد کیا گیا تھا جن میں منیر کمال، کمال افسر، شہزاد جی داداد، عبدالقدیر میمن، آصف قادر اور سید محمد شبر زیدی شامل ہیں جس میں سے منیر کمال کو چیئرمین بورڈ منتخب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -