قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی

قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) قادر پور گیس فیلڈ سے بجلی کے مختلف پیداواری یونٹس کو گیس کی فراہمی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث سیف پاور، ہال مور اور سیپ ہائیر پاور پراجیکٹس کو گیس کی فراہمی کم ہو کر 57 ایم ایم سی ایف ڈی، اینگرو کو 70 ایم ایم سی ایف ڈی، روش کو 85 ایم ایم سی ایف ڈی، فوجی پاور یونٹ کو 19 ایم ایم سی ایف ڈی اور اے ای ایل کو 8 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں بھی ایک ہزار 80 میگاواٹ کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ گدو پاور سٹیشن سے بھی 11 سو میگاواٹ کی بجائے 682 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

مزید : کامرس