شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ‘ثنا

شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ‘ثنا
شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ‘ثنا

  


لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ثناءنے کہا ہے کہ میں شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی اور اگر کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ میں کسی کے دباﺅ میں آکر شوبز چھوڑ دوں گی تو ایسا سوچنے والے غلط سوچ رہے ہیں‘ میرا جینا مرنا شوبز اور اپنے ملک کیلئے ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار ثناءنے کہا کہ اگر میں کسی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کر رہی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے شوبز چھوڑ دیا ہے‘ میں کل بھی شوبز میں تھی آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی بہتری کیلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...