ہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر کی سوانح عمری کی

ہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر کی سوانح عمری کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے عوام کی نظر میں اپنے بارے میں پھیلی غلط فہمی دور کرنے کےلئے اپنی سوانح عمری کی رونمائی کی اور جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں ایک نئے شعبے کی بنیاد رکھی۔ گزشتہ برس ایک سکینڈل کی زد میں آنے سے آرنلڈ کی دو دہائیوں سے چلی آ رہی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔ انہوں نے شوارزنیگر انسٹی ٹیوٹ فار سٹیٹ اینڈ گلوبل پالیسی کی بنیاد رکھی اور اس کے لئے اپنی جیب سے بیس لاکھ ڈالرز دیئے۔ ادارے کے افتتاح کے موقع پر انہوں نےاپنی سوانح "ٹوٹل ریکال مائی ان بیلیو ایبلی ٹرو لائف سٹوری" کی رونمائی کی۔ تقریب میں سینیٹر جان مکین نے بھی شرکت کی۔

مزید :

کلچر -